کیا ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا گیا تھا؟ سابق کپتان کا سنسنی خیز انکشاف

کراچی: پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں قومی ٹیم کا اسمگلنگ کے لیے سہارا لیا گیا۔
اولمپین حنیف خان نے الزام لگایا کہ 1983 میں پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے گاڑیوں کے پارٹس، چشموں کے فریم اور وی سی آر لے آئی تھی۔
حنیف خان نے کہا کہ اس وقت وہ کپتان تھے، ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر ہی اسمگلنگ کا سامان پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے سامان سے آگاہ کیا، جس کی لاگت تقریباً ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔
ان کے مطابق جب تحقیقات ہوئیں تو اس میں ٹیم کے کچھ آفیشلز ملوث پائے گئے، لیکن ملکی بدنامی کے اندیشے سے کیس کو دبا دیا گیا۔

اسمگلنگحنیف خانہاکی