کیا میرشکیل الرحمان کا علاج زکوۃ فنڈ سے ہوگا؟

جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل کی بجائے میر شکیل الرحمان اسپتال پہنچ گئے، جہاں انھیں وی وی آئی پی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالک کا علاج زکوۃ فنڈ سے ہوگا۔
معروف صحافی علی عمران جونیر کی ویب سائٹ عمران جونیر ڈاٹ کام پر یہ دعوی سامنے آیا ہے۔
ویب سائٹ پر جمیل چشتی کی ایک تحریر شایع ہوئی، جس میں یہ دعوی کیا گیا۔
مضمون نگار نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک کھرب پتی یک دم اتنا غریب ہو گیا کہ اسے زکوۃ فنڈ سے پیسوں کی ضرورت پڑ گئی؟
مضمون نگار کے مطابق میڈیا میں اشتہارت کی مبینہ بندش کے بعد اگر ایک مالک اس قدر غریب ہو سکتا ہے تو ذرا ورکروں کے گھروں کی حالت کا اندازہ لگا لیں۔

VOSجیو گروپمیرشکیل الرحمان