کیا بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی؟

اسلام آباد: کورونا وائرس نے کھیل کے میدانوں کا رخ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خدشات کے پیش نظر بنگلادیش کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم کو دورہ پاکستان میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا تھ، البتہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔
خیال رہے کہ اس وائرس کے اثرات ہمیں پی ایس ایل بھی دکھائی دیے تھے، جس کی وجہ سے پلے آف ملتوی ہوگیا تھا۔

بنگلادیشی ٹیمپاکستانکرکٹ