کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو صرف عوام کا خون چاہیے، بھارت اُنہیں پیسے دیتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب عمران فاروق کو قتل کیا جاسکتا ہے، تو کسی کو بھی قتل کیا جاسکتا ہے، میں نے 2016 میں یہ بات کی تھی لیکن عدالت نے آج ثابت کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کورا کا ایجنٹ بنایا گیا، بانی ایم کیو ایم نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر سندھو دیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا، 4 دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، 2 رینجرز اور 2 شہری زخمی ہوئے۔
اس موقع پر انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دونوں پر کڑی تنقید کی۔