عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی۔
مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑے گی مگر اگلے سال کے دوران عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئندہ مہینوں میں عالمی معیشت میں 9 ٹریلین ڈالرز لگانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کورونا کی وجہ سے سرمایہ کاروں نےایمرجنگ مارکیٹ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ نکال لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل اور مئی میں ایمرجنگ مارکیٹ نے 77 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے لہذا مستقبل میں ایسے ممالک جن پر قرض زیادہ ہے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا
ایم ڈی آئی ایم ایف کے مطابق ابھی تک غریب ممالک کو 22 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جا چکا ہے اور جلد قرض کی مد میں مجموعی طور پر 27 ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا۔