اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا مریض 57 ہزار 705 جب کہ اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1197 تک ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 252 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار 356 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی، جن میں سے کورونا کے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی، اب تک پنجاب میں 20 ہزار 654، سندھ میں 22 ہزار 934، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80، بلوچستان میں 3 ہزار 468، اسلام آباد میں ایک ہزار 728، گلگت بلتستان میں 630 جب کہ آزاد کشمیر میں 211 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کا شکار مزید 30 افراد لقمہؑ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1197 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔