کراچی کے علاقے ملیر میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 5 اسکول بند کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے اسکولوں میں طلبہ،اساتذہ اور دیگر عملے سے لیے گئے نمونوں میں سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کی بناء پر انہیں بند کردیا گیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ڈس انفیکٹ اسپرے کیے جانے کے بعد انہیں یکم نومبر سے ایک بار پھر تعلیمی عمل کے لیے کھول دیا جائے گا۔ خِال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بناء پر ماہرین صحت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرائمری میں پڑھنے والے بچوں کو اسکول مت بھیجیں۔