کورونا کا قہر: امریکا میں ایک دن میں 2 ہزار اموات، متاثرین پانچ لاکھ

نیویارک: کورونا وائرس نے سپر پاور امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وبا نے صرف ایک دن میں دو ہزار زندگیاں نگل لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا پر کورونا قہر بن کر نازل ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے، جب کہ 33 ہزار نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 5 لاکھ کو تجاوز کر گئی ہے۔
امریکا پہلا ملک ہے، جہاں ایک روز میں دو ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
یاد رہے کہ ماہرین امریکا میں دو لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔