نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے ہر صورت بچنے کی کوشش کرنی ہوگی، ویکسین آنے میں وقت لگے گا اور اس وقت تک ہرشخص کی ذمہ داری ہے وہ احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے عوام کے لیے ہوتے ہیں۔ ساڑھے 5کروڑ لوگ معاوضے عوض کام کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی، کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کوبھی متاثر کیا۔بھارت میں کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بےروزگارہوئے۔اسد عر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا، صنعتوں سے 72 فیصد لوگ بے روزگار ہوئے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک 66 فیصد افراد کی ملازمت ختم ہوئی۔حکومت نے کوروناسے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کےلیے کیے۔ کورونا میں ہرشخص نے سختی سے گزارا کیا۔کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا اور 2 کروڑ سے زائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی۔ہمیں اندازہ تھا کہ لوگوں کو کورونا نے مشکلات سے دوچارکیا۔ ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کےلیے کیے ہیں۔