کورونا ویکسین دسمبر تک دستیاب ہوسکتی ہے، امریکی ماہر صحت

نیو یارک : امریکہ کے ماہر صحت ڈاکٹر انتھونی فوکی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کیلئے بنائی گئی ویکسین رواں سال نومبر سے دسمبر تک قابل عمل ہوگی۔

کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے طبی محققین نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہوئی ہے،اس حوالے سے امریکہ کے ایک معروف مار صحت ڈاکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیلئے بنائی گئی ویکسین رواں سال نومبر سے دسمبر تک قابل عمل ہوگی۔ طبی ماہرین پہلے سے اس بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ جنوری تک 300ملین ویکسین کی دستیابی میں ناکامی کے بعد کیا ہوگا۔اس کے علاوہ برازیل میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں، یورپ سے بھی حالات توقع سے زیادہ خراب ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔