کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان پارٹی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، ،انھوں نے کہا کہ برسی پر یہاں ہزاروں لوگ آتے ہیں، مگر آج میں اکیلا دعا کے لیے آیا ہوں، کیوں کہ ہمیں عوام کی صحت کی فکر ہے۔
یاد رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 41 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
متفقہ آئین، اسلامی سربراہی کانفرنس اور ایٹمی پروگرام ان کے بڑے کارنامے تھے
بعد ازاں جنرل ضیا الحق نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ 4 اپریل 1979 کو قتل کے مقدمے میں انہیں پھانسی دے دی گئی۔