انگ ژو:چین میں انٹرنیٹ کے بڑے گروپ علی بابا، JD.com اور ٹین سینٹ نے نوول کروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے بکنگ کی خدمات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کیلئے علی بابا سے منسلک ادارے علی ہیلتھ نے شنگھائی اور بیجنگ سمیت 10شہروں میں 21اپریل سے ٹیسٹ کی بکنگ کی پیشکش کی ہے۔ یہ خدمات رواں ہفتہ کے دوران مزید28شہروں تک بڑھا دی جائیں گی۔علی بابا کی ای کامرس کی مرکزی سائٹ تھا با میں نوول کروناوائرس کے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کی تلاش کرنے والوں کو ایک پیج بارے بتایا جائے گا جہاں پر خدمات کی بکنگ کی جاتی ہے۔
JD.comکے صحت کی دیکھ بھال کیلئے منسلک ادارے جے ڈی ہیلتھ اور ٹین سینٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی چیٹ نے بھی نوول کروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے اسی طرح کی خدمات بیجنگ، گوانگ ژو اور دیگر شہروں میں شروع کردی ہیں۔یہ خدمات شروع کی گئی ہیں کیونکہ چین نے وبا کی روک تھام اور قابو پانے کی مہم کے فروغ اور پیداوار بحال کرنے میں تیزی لانے کیلئے نوول کروناوائرس کے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ بڑھا دئے ہیں۔