کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز، سندھ میں متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان نے صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہونے کی تصدیق کردی۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی ہے جب کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جس میں سے 119 زائرین کے ٹیسٹ مثبت اور 115 کے منفی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پانچوں متاثرہ افراد نے سعودیہ کا سفر کیا تھا جب کہ 119 مریض سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، کراچی سے اب تک 35 کورونا وائرس کے مریض سامنے آچکے ہیں، ایک مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سندھ میں 153 مریض زیرِعلاج جب کہ 2 صحت یاب ہوچکے ہیں۔