کورونا وائرس کے بعد کورونا برگر متعارف

کورونا وائرس کی وبا کےدوران ویتنام کےایک شیف نے گزشتہ ماہ سب سے پہلے کورونا وائرس کی شکل کا برگر تیار کیا تھا تاہم اب دنیا بھر میں اس کی مانگ میں اضافہ بے حد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویتنامی ریستوران میں کورونا برگر کی رونمائی گزشتہ ماہ ہوئی تھی لیکن اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اب کورونا برگر دیگر ممالک میں بھی تیار کیے جا رہے ہیں تاہم  سب سے پہلے ویتنام کے ایک شیف نے کورونا وائرس کے ہو بہو شکل کا برگرتیار کیا تھا۔

ریستوران کے مالک  نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا برگرکھا کرآپ اس مہلک وائرس کے مرض میں مبتلا نہیں ہوں گے البتہ آپ کو یہ یاد رہے گا کہ کورونا سے کیسے بچنا ہے۔