سڈنی:آسٹریلیا کے ایک ریسرچ کلینک نے کہا ہے کہ وہ کلوور بائیوفارماسوٹیکلز نامی چین میں واقع عالمی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کی تیار کردہ کوویڈ19-ویکسین کی آزمائش کے لئے رضاکاربھرتی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں واقع لائنر کلینیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ کے اندر صحت مند بالغ افراد کو اس ویکسین کے ٹرائل کے لئے بھرتی کرے گا۔چیف ایگزیکٹو جیڈن راجرز نے کہا کہ آزمائشی مرحلے میں موجود ایس-ٹرامر ویکسین نے بڑی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ کوویڈ19-کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے آگے ہے۔راجرز نے کہا کہ یہ عالمی سطح پرویکسین کی سب سے نمایاں آزمائش ہے جس میں ویکسین کی مشہور کمپنیوں میں سے کچھ شریک ہیں۔وسیع پیمانے پر نمایاں تحقیق اور تجارتی پیمانے پر پیداواری صلاحیتوں کے ساتھ کوویڈ19-ایس-ٹرامر کروناوائرس کی وبا کے لئے عالمی سطح پر ویکسین کے سب سے پرجوش پروگراموں میں سے ایک ہے۔