سان فرانسسکو: امریکی معیشت اور ٹیکنالوجی پر بھی کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا، ’گیم ڈیویلپرز کانفرنس 2020‘ منسوح کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 16 تا 20 مارچ سان فرانسسکو میں منعقدہ ’گیم ڈیویلپرز کانفرنس 2020‘ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر کانفرنس کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے۔
گیم ڈیویلپرز کانفرس 2020 کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’گیم ڈیویلپمنٹ انڈسٹری اور دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد، ہم نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گیم ڈیویلپرز کانفرنس ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ہم تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
گیم ڈیویلپرز کانفرنس کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ اب کانفرنس کو موسمِ گرما کے اختتام تک معنقد کیا جائے گا‘۔
ماہرین کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے نہ صرف معیشت پر اثر پڑا ہے، بلکہ اس سے ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔