کورونا وائرس سے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی جاں بحق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر تعینات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی 54سالہ مہدی شاہ انتقال کر گئے، ان میں عراق اور شام سے واپسی پر کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی تین ہفتے

سے کراچی کے آغاخان ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔