کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 338 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 42 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 267 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 122,247 ہو گئی ہے، جب کہ 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 9 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 31,215 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 50,659 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 10 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 601 ہلاکتیں ہوئیں۔برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,632 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,634 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 اموات ہوئیں۔
فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,640 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,323 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں 21,825 مریض، انڈیا میں 13,703، بیلجیئم میں 9,696، ایران میں 9,623 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,962 مریض، کینیڈا میں 8,430 مریض، روس میں 8,111، پیرو میں 8,045، نیدرلینڈز میں 6,090 افراد، سوئیڈن میں 5,053 (گزشتہ 3 دن سے کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 4,950، چین میں 4,634 (گزشتہ 56 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,223، چلی میں 4,479، پاکستان میں 3,590، انڈونیشیا میں 2,465، کولمبیا میں 2,237، مصر میں 2,193، سوئٹزرلینڈ میں 1,956، جنوبی افریقا میں 1,930، آئرلینڈ میں 1,715، پرتگال میں 1,530، رومانیا میں 1,512، بنگلا دیش میں 1,464، پولینڈ میں 1,356، سعودی عرب میں 1,267، فلپائن میں 1,169، عراق 1,100، ارجنٹینا 1,011، جب کہ یوکرین میں 1,002 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، چلی، ایران، پاکستان اور کولمبیا میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 300 سے زائد، انڈیا میں 400 سے زائد، اور برازیل میں 600 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔