فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر روزانہ 9 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا تفصِلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد فرانسیسی صدر نے رات 9 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔فرانسیسی صدر کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی ہوگئی تھی مگر اب یومیہ 3 سے پانچ ہزار تک کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جبکہ فرانس کے وزیر صحت نے تصدیق کی کہ ملک میں کورونا کے مزید 22 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 32 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے اعلان کیا کہ کرفیو کا نفاذ 17 اکتوبر سے ہوگا جو آئندہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ حکومت نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کنٹرول کرنےکیلئے سخت انتظامات بھی شروع کردیے ہیں۔