کورونا وائرس، سعودی فرماں روا کا نجی ملازمین کے لیے بڑا اعلان

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے بڑا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے بند نجی کمپنیوں کے ملازمین کو سعودی حکومت 60 فیصد تنخواہ دے گی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے نجی ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی۔