کراچی: کورونا کے باعث ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر انتقال کرگئے۔
زاہد کھوکھر کے اہل خانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کو کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جب کہ گھر کے دیگر افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔
لواحقین کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پر آخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع کی، کی تھی جب کہ پوسٹ میں زاہد کھوکھر نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
زاہد کھوکھر کسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے، ان کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔