کورونا زدگان 61 ہزار سے متجاوز، 1260 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز 61 ہزار 227 جب کہ مجموعی اموات ایک ہزار 260 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید 2 ہزار 76 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 37، سندھ میں 24 ہزار 206، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 483، بلوچستان میں 3 ہزار 616، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان 651 اور آزادکشمیر میں 219 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 231 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36 کورونا مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 260 ہوگئی ہے۔
اس وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 425 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔