کورونا بحران: وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ نے تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ اور ان کی کابینہ چھ ماہ کے لیے اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کرتی ہے۔
جسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انھیں نیوزی لینڈ کی عوام کا احساس ہے، جنھیں بے روزگاری کا سامنا ہے۔ اسی لیے وہ اگلے چند ماہ 20 فیصد کم تنخواہ وصول کریں گے۔