کورونا بحران، 15 ہزار 759 مریض، 346 جاں بحق

اسلام آباد / کراچی / لاہور: پاکستان بھر میں کورونا کے مصدقہ مریض 15 ہزار 759 ہوگئے جب کہ اس وائرس سے 346 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 874 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15,759 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 6061، سندھ میں 5695، خیبر پختونخوا میں 2313، گلگت بلتستان میں 333، بلوچستان میں 978، اسلام آباد میں 313 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان مریضوں میں سے 4052 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 346 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 103، سندھ 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک جہاں 15 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں وہیں 444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ صفدرعلی کورونا کی زد میں آگیا۔