کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو 18 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔ سعودی عرب میں الجوف ریجن میں کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔الجوف ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جو عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک استعمال نہ کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنے یا رومال سے اپنا منہ اور ناک ڈھک کر رکھیں۔وزارت صحت کی جانب سے دکانوں اور تجارتی مراکز کو بھی پابندبنایا گیا ہے کہ وہ اپنے مراکز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات وضع کریں اور مقررہ حد سے زیادہ افراد کو دکانوں کے اندر نہ آنے دیا جائے۔

coronavirus