کورونا، امریکی کمپنی کی بڑی کامیابی

امریکی کمپنی موڈرنا کی جانب سے تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے میں نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔امریکی کمپنی کے مطابق پہلے آزمائشی مرحلے میں ان کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کے نتائج کامیاب رہے ہیں، ویکسین مریضوں کے لیے محفوظ اور قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔نیو انگلینڈ طبی جریدے میں شائع مطالعے کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے موڈرنا کی ویکیسن کی دو خوراک استعمال کیں ان میں وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ تھیں۔امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشین ڈیزیزز کے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کامیاب نتائج پر کہا کہ یہ اچھی خبر ہے، اس ویکسین سے کوئی بھی منفی اثرات سامنے نہیں‌ آئے، یہ وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے اہم ویکسین ہے۔