کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں فلیٹ کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر میں واقع فلیٹ کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک سات میں واقع فلیٹ کی چھت زمیں بوس ہوگئی ہے۔ فلیٹ چوتھی منزل پہ واقع ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت کے ملبے تلے گھر کے مکین دبے ہوئے تھے جنہیں امدادی اداروں کے رضاکاروں اور اہل محلہ نے نکالا تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔ذرائع کے مطابق امدادی اداروں کے رضاکاروں نے فوری طور پرزخمی ہونے والے افراد کو صفورہ پہ واقع اسپتال منتقل کیا تھا لیکن ان میں سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔