کراچی: صوبائی حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد صوبائی حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پرعمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم بھی بنادی، جس میں کمیٹی میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہوں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا تاہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔