کراچی: رضویہ سوسائٹی سانحہ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اداروں کی کارکردگی پر برہم

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے رضویہ سوسائٹی سانحہ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سارے پروجیکٹس مٹی کا ڈھیر ہیں۔
انھوں نے رضویہ سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے، کل عمارت گری، سب آرام سے سوئے، کسی کے کان پر جوں نہ رینگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ابھی مرنے والوں کی گنتی شروع ہوئی ہے، آگے دیکھیں خدانخواستہ کراچی میں کیا ہوتا ہے۔

جس طرح کراچی میں تعمیرات ہوئیں، شہر کو بہت بڑا رسک بنا دیا گیا، انتظامیہ کو آپ لوگوں کو کراچی کا کچھ نہیں پتا۔