ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں کورونا سے اموات کا ذمہ گورنر کو ٹھہرا دیا

امریکی صدر نے ہانگ کانگ کی خصوصی اہمیت ختم کرتے ہوئے اس کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے ختم کردیے ہانک کانگ کے ساتھ خصوصی معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے ایگزیکٹیو حکم نامے پر دستخط کردیئے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ تمام خصوصی معاہدے ختم کررہےہیں، اب ہانگ کانگ کو چین جیسا ہی سمجھا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اب ہانگ کانگ کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرے گا جیسا کہ وہ چین کے ساتھ کرتا ہے۔ کوئی خصوصی درجہ نہیں، کوئی اقتصادی رعایت نہیں اور حساس ٹیکنالوجی کا کوئی کاروبار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے سخت فیصلے چین کیخلاف میری انتظامیہ نے کیے وہ آج تک کسی نے نہیں کیے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کی آزادی اور ان کے حقوق چھین لیے گئے ہیں اور ان سب کی وجہ سے، میرے خیال میں، ہانگ کانگ زیادہ دنوں تک آزاد مارکیٹ میں مسابقت کرنے کا اہل نہیں رہ سکے گا۔ بہت سارے لوگ ہانگ کانگ کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے نیویارک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا ذمہ گورنر کو ٹھہرادیا، ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں ہزاروں اموات گورنر کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوئیں