پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ایم این اے شپ سے استعفی دے دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی کراچی قیادت کے اہم رہنما نے کپتان کا ساتھ چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم این اے شپ سے مستعفی ہوگئے۔ انھوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔اپنے استعفے میں انھوں نے کہا ہے کہ میں اپنے شہر اور ملک کے لیے کچھ نہ کرسکا، اس لیے مستعفی ہو رہا ہوں۔
نجیب ہارون نے یہ شکوہ بھی کیا کہ حکومتی فیصلوں میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا تھا۔
انھوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے اور تاحال پاکستان تحریک انصاف کے رکن ہیں۔


خیال رہے کہ نجیب ہارون کا شمار پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، مگر کراچی میں سیاست میں ان کا فعال کردار دکھائی نہیں دیا۔