کراچی : پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن جماعت بن کر سامنے آئی ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے پاس سہولیات نہیں ہیں اور نہ ہی اسکولوں میں تعلیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن جماعت بن کر سامنے آئی ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے پاس سہولیات نہیں ہیں اور نہ ہی اسکولوں میں تعلیم ہے۔ لاڑکانہ میں ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل اسپتال میں پی پی ایز کی کمی کہ وجہ سے میڈیکل اسٹاف پریشان تھے آج ہم یہاں 2000 پی پی ایز ،ماسک و دیگر سامان لیکر آئے ہیں تمام سامان پئرامیڈیکل اسٹاف و ڈاکٹروں میں تقسیم کیا ہے مزید ضروریات بھی جو ہونگی ان کی پوری کریں گےآج سیاست سے ہٹ کر اپنے مسیحائوں کا تحفظ کرنے پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پہلے بھی سندھ حکومت کو دو لاکھ پچاس ہزار پی پی ایز دے گئیں 8 لاکھ سرجیکل ماسک جس میں 2 لاکھ پچاس ہزار این 95 ماسک بھی وفاق نے دیئے ڈاکٹر ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں ان کو مکمل تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہےبقیہ صوبوں کی طرح سندھ کے ڈاکٹروں کو بھی رسک الائونس دیا جائے میڈیکل اسٹاف اصل کرونا کی جنگ لڑ رہے ہیں
دوسری جانب پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے نے احساس کیش ایمرجنسی سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے سیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ساتھ ہی ساتھ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد دادو کا دورہ کیا دورے کے موقعے پرانہوں نے کہا کہ اسکول میں بھینسوں کے ریوڑ بندھے ہوئے۔ اسکول مکمل ہونے سے قبل اجڑ گیا سندھ کی تعلیم کو پیپلزپارٹی نے برباد کر دیا ہے پیپلزپارٹی سندھ دشمن جماعت بن کر سامنے آئی ہے سندھ کے شہروں میں عوامی وسائل کو لوٹا گیا ہےدادو کے اسکول میں بھینسوں کے ریوڑ بندھے ہیں۔ کروڑوں روپے اسکول پر لگا دیئے گئے پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں ترقی دیکھنی ہے تو سندھ آئیں۔ آج ہم سندھ کی ترقی دیکھنے آئیں ہیں۔ اسکولوں میں کاروبار کیا جارہا ہے جانور بندھے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں میں کوئی ڈاکے نہیں ڈالتا ہماری واردات یہ ہے ان کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گےصحت تعلیم سمیت ہر جگہ 18ویں ترمیم کا جنازہ نکالا گیا ہے۔