صوبہ پنجاب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کو مستقل کیے جانے کی مخالفت کردی، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہونا چاہیئے کیوں کہ اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑچکا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ صوبے میں نئے اساتذہ کی بھرتیاں کرنے جارہے ہیں، تاہم نئے اساتذہ کو صرف کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھا جائے گا،جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں مستقل کیے جانے ولے اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑ چکا ہے اس لیے بہت ضروری ہے کہ مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے۔