پنجاب کے ضلع راجن پور ميں ٹڈی دل کے حملوں سے سبزيوں اور پھلوں کے باغات اجڑ گئے

ٹنڈوالہ یار کی تحصیل جھنڈو مری کے کاشت کار بھی ٹڈيوں سے فصلوں کو بچانے ميں ناکام

پنجاب: رحیم یار خان میں ٹڈی دل نے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس، چاول ،چنا اورسبز چارے کی فصل کو نقصان پہنچا دیا۔ دن رات کی محنت کو بچانے کے لیے کسان بھی ڈھول بچاتے ٹڈیوں کو بھگانے میں لگے رہے انتظامیہ نے بھی ٹڈیوں کے تدارک کیلیے زمینی اور فضائی اسپرے مہم شروع کردی۔ راجن پور کے علاقے روجھان۔ شاہوالی اور فاضل پور میں ٹڈیوں کے حملے سے تیار فصلیں متاثر ہوئی۔پريشان کاشت کاروں نے ضعلی انتظاميہ کے اقدامات کو ناکافی قرار دے ديا۔
ٹنڈوالہ یار کي تحصیل جھنڈو مری ميں ڈھول بجا کر ٹڈی دل کو بھگانے کے حربے ناکام ثابت ہوئے۔ پھلوں اور سبزيوں کي فصلوں کي بربادی پر کاشت کاروں نے صوبائي حکومت سے اسپرے کرانے اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرديا۔