لاہور: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز بے قابوہونے لگا،لاہور کی کیمپ جیل میں ایڈز کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہارگیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم بابر ولد دلاور کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج تھا۔ بابر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ مرض کی تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
واضح رہے کہ ستمبر سے اب تک 7قیدی ایڈز کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ پنجاب کی اکتالیس جیلوں میں 2 سو سے زائد قیدی جان لیواامراض سے لڑرہے ہیں ۔
محکمہ صحت کی جانب سے جیلوں میں ایڈز کی ا سکریننگ کٹس کی فراہمی روکنے سے مرض کے پھیلاوُ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔