آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے 2653 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔ صحت کے لئے مجموعی طورپر 369 ارب روپے اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 560 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
پنجاب کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 442 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، جو گزشتہ سال کی نسبت تعلیم کے بجٹ سے 13 فیصد زیادہ ہے، جنوبی پنجاب کے لیے 189 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے بجٹ تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ صحت کے لئےمجموعی طورپر 369ارب روپے رکھے گئے ہیں، ترقیاتی اخراجات کےلیے 96ارب روپے رکھے گئے ہیں۔