پنجاب میں نئے ڈویزن اور اضلاع بنانے کی تیاری

Punjab new divisions

لاہور۔ پنجاب میں نئے ڈویزن۔ اضلاع اور تحصیلیں بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف اراکین اسمبلی سے اس سلسلے میں مشاورت کرلی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد نئے ڈویزن اور اضلاع بنائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کا خیال نہیں رکھا موجودہ حکومت برابری کی بنیاد پر پورے پنجاب کی ترقی کے بارے میں فیصلے کر رہی ہے۔