پنجاب: لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع

لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب سرکار نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کر دیا۔
خیال رہے کہ اب تک پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1400 سےتجاوز کرگئی ہے۔
محکمہ داخلہ، پنجاب نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ لاک ڈاؤن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک ہوگا۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے 24 مارچ سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، جو 7 اپریل کو ختم ہونا تھا۔