کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح10.8فیصد ہے۔پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 363 جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 562 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا سے46 اموات جب کہ 2 ہزار698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 78 اموات اور 4 ہزار 757 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد50ہزار397 ہے اور 6لاکھ3ہزار126 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔