پشاور: مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔
کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمد مدنی نے میڈیا کو بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔