پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 800 سے زائد کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار235کورونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 455مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کورونا کیسز میں سے 586سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، نجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 ہوگئی جبکہبلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اور آزادکشمیر میں آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔