عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید36اموات اور ایک ہزار392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار98 ہے اور5لاکھ46ہزار371 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔ورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔