اکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1ہزار 76 پوائنٹس کم ہوکر 32 ہزار 422 پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 422 کی سطح پر بند ہوا ۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ شیئرز بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 156 ارب روپے کم ہوکر 6103 ارب روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 161 روپے 50 پیسے پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 36 پیسے سستا ہوکر 161روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔