ٹڈی دل کے بعد چمگادڑوں نے بھی ہلا بول دیا

ملتان: صوبہ پنجاب میں ٹڈی دل کے بعد چمگادڑوں نے حملے کرنا شروع کردیے، چمگادڑوں نے آم کے باغات کو تباہ کردیا، کاشتکاروں نے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے نواب پور میں چمگادڑوں نے آم کے باغات پر حملہ کردیا، باغبان اپنی مدد آپ کے تحت چمگادڑوں کو بھگانے میں مصروف ہیں۔کاشتکاروں نے حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کو اطلاع دی کوئی بھی نہیں آیا۔ ملک میں ٹڈیوں کا حملہ تھما نہیں تھا کہ چمگادڑوں نے ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے، کسانوں کو خدشہ ہے کہ ٹڈی دل کی طرح چمگاڈروں کے وار بھی ملک بھر میں پھیل سکتے ہیں۔