وفاق کی صوبوں کو جمعۃ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز

کراچی: مرکزی حکومت نے صوبوں کو ملک بھر میں جمعۃ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز ارسال کردی، ساتھ ہی عیدالفطر پر 7 روزہ تعطیلات کی تجویز بھی دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو تجاویز ارسال کردی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات محدود رکھے جائیں اور ہرمسجد میں الگ الگ اوقات میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات کیے جائیں جب کہ وفاقنے عیدالفطر کے موقع پر 7 روز کی تعطیلات کی بھی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کی مشاورت جاری ہے، سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تجاویز پر اپنی آراء سے آگاہ کرے گی۔