اسلام آباد:وفاقی وزیرغلام سرور خان بھی نیب راولپنڈی کے ریڈار پر آ گئے،نیب نے غلام سرور خان اور ان کے اہلخانہ کے نام پر ٹیکسلا میں واقع زمینوں اور دیگر جائیداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام سرور خان کے خلاف موصول ہونے والی ایک شکایت پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مذکورہ وزیر کونوٹس بھیجا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ٹیکسلا میں واقع انکی زرعی،کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔نیب کی طرف سے بھجوائے گئے نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ 15 مئی 2020 تک جمع کرایا جائے۔