فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات بنایا جائے گا، جب کہ شبلی فراز وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اطلاع فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں تھی۔ شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد اعوان ہیں ، جب کہ عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا، جب کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعت کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔