وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد : حکومت پاکستان کی جانب سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی کفالت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا آغازہوگیا، ادائیگی مراکز پرکورونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کئے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمدخان میں کفالت صارفین کوادائیگیاں شروع کردی گئیں، احساس ایمرجنسی کیش کیلئےملک بھرمیں 17ہزار پوائنٹ ہیں ، تمام کیش پوائنٹس پرتمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہوں