وسیم اکرم نے بولرز کے روبوٹ بنے کی پیش گوئی کر دی

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بولرز کے روبوٹ بننے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی عائد کی گئی، تو بولرز کی کارکردگی متاثر ہوگی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کورونا بحران کے باعث جو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، ان میں تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی بھی شامل ہے، البتہ پسینا لگانے کی اجازت ہے۔
اس ضمن میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اب بولرز کو قدرتی طور پر گیند کے پرانے ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔ ان کی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دونوں میں کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں یکسر بدل جائیں گی۔