اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میڈیا کی اسکرین کےبجائے وزیر اعظم سے بات کریں،سندھ حکومت کواگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ وفاق کو آگاہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نےسندھ حکومت کوکسی کام سےنہیں روکا،وزیر اعلیٰ سندھ میڈیاپرآ کر وفاق پر الزامات لگاتے رہتے ہیں،یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں آپس میں مل کر کام کرنے کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ممکنہ ایس او پیز پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نےانڈسٹریز کھولنےسےمتعلق وزیر اعلیٰ کووقت دیدیاہے،جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نےچندانڈسٹریز کو کھولنے کیلیے وقت مانگا ہے۔فردوس عاعشق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےاپنی ڈیڑھ انچ کی مسجدبنارکھی ہے،جو کام کرنے کے ہیں وہ نہیں کیے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ اپنی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے احساس پروگرام کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، انسدادکورونا کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہے، بیرن ملک سے پاکستانیوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔